نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رحمت لئے ہوئے ماہِ رمضان آگیا

  رحمت لئے ہوئے ماہِ رمضان آگیا بندوں پہ خاص ابرِ بہاراں پھر آگیا رحمت لئے ہوئے ماہِ رمضان آگیا اسلامک کلینڈر یا اسلامی مہینوں میں سب سے معظم اور مقدس جس مہینے کو مانا جاتا ہے، جس کی عزت و حرمت کا خیال ہر کسی کو ہوتا ہے اور جس مہینے میں ہر شخص اپنے طاقت و استطاعت کے مطابق نیک عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ مہینہ رمضان المبارک کا عظیم ترین مہینہ ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب ستّر گنا زیادہ ملتا ہے وہیں ایک برائی اور غلط کام کرنے کا صرف اور صرف ایک گناہ ملتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار احادیث اس بات کی شاہد ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تمام تر مومنین کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے۔ جو شخص اس مہینے میں دلجمعی اور نیک نیتی کے ساتھ عبادت کر لے اس شخص کے تمام تر گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ یقینا یہ رمضان المبارک کا مہینہ تمام تر مہینوں میں سب سے افضل اور اعلی مہینہ ہے اوریہ مہینہ کسی بھی تعریف و توصیف کا محتاج نہیں ہے کیونکہ یہی وہ مقدس، با برکت  اور عظمت والا مہینہ ہے جس میں مقدس کتاب یعنی قرآن مجید نازل کی گئی۔ جیسا کہ خالق کائنات اللہ رب العزت قرآن مج...

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو!

           حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو! حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو رکنِ شامی سے مٹی وحشتِ شامِ غربت اب مدینے کو چلو صبحِ دل آرا دیکھو اللّٰہ رب العزت قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے :"ولو أنهم إذ ظلموا أنفسهم جاءوك فاستغفروا الله واستغفر لهم الرسول لوجدوا الله توابا رحيما"۔ ترجمہ: اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ تعالیٰ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔ (کنزالایمان)۔    حضرت امام بہیقی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے زمانے کے مشائخ سے سنا ہے کہ جو شخص حضور صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی قبر نور کے پاس یہ آیت پڑھے گا۔ " إن الله وملائكته يصلون على النبي يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه وسلموا تسليما "(پ:22) ۔ اور اس آیت کے پڑھنے کے بعد ستر مرتبہ یہ درود شریف پڑھے (صلى الله عليك وآلك يا رسول الله صلى الله عليه وسلم)۔ تو در نور پر خدمت کے لئے مقرر فرشتہ اس شخص کو کہتا ہے۔ اے فلاں ...

بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو!

بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو! ہر مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ علماء اور صلحاء سے محبت رکھے ان کی محفلوں میں بیٹھتا رہے، جو کچھ نہ جانتا ہو وہ ان سے پوچھتا رہے، ان کی نصائح سے بہرہ اندوز ہوتا رہے، برے کاموں سے گریزاں رہے اور شیطان کو اپنا دشمن سمجھے جیسا کہ فرمان الہی ہے:۔ ”إِنَّ الشَّیْطَانَ لَکُمْ عَدُوٌ فَاتَّخِذُوہُ عَدُوًّا“ ۔ترجمہ:بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو۔(سورۃفاطر،آیت:۶،کنز الایمان)۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے اس سے دشمنی رکھو اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں اس کی پیروی نہ ذکرو اور صدق دل سے ہمیشہ اپنے عقائد واعمال کا اس سے تحفظ کرو، جب تم کوئی کام کرو تو اچھی طرح سمجھ لو کیونکہ بسا اوقات اعمال میں ریا داخل ہو جاتا ہے اور برائیاں اچھی طرح نظر آتی ہیں، یہ سب شیطان کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا اس کے خلاف اللہ سے مدد طلب کرتے رہو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک لکیر کھینچی اور فرمایا یہ اس کا راستہ ہے، پھر آپ نے اس لکیر کے دائیں بائیں کچھ اور لکیریں کھینچیں ور فرمایا یہ شیطان کے ...

فیضِ ملت حضرت علامہ فیض احمد اویسی رضوی علیہ الرحمہ ایک ہمہ جہت شخصیت

  فیضِ ملت حضرت علامہ فیض احمد اویسی رضوی علیہ الرحمہ ایک ہمہ جہت شخصیت مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں تب خاک کے پردے سے،  انسان   نکلتا   ہے                               ( میر تقی میر)      اللہ نے  حضرت انسان کو اپنی تخلیق کا شہ کار بنایا بلکہ اس میں تمام مخلوقات کے اعلی اوصاف اور بے پناہ صلاحیتیں  رکھ کر  جملہ موجودات اور جمیع کائنات کا  اسے خلاصہ اور دیباچہ بنا دیا۔انسانوں میں سے وہ سعید روحیں جنہوں نے عہدِ الست (کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ )کو یاد رکھا وہ صاحبِ ایمان و ایقان ہوئےاورجنہوں نے اس عہد کو فراموش کردیا، وہ کفار و منکرین ٹھرے۔ پھر اہل ایمان میں  سے  جنہوں نے حضرات انبیاء علیہم السلام کی اتباع و سچی پیروی کی اور آسمانی ہدایات کی روشنی میں اپنے ظاھر و باطن کو مصفی اور مزکی کر لیا ، ان پر عالمِ جبروت و ملکوت کی راہیں کھلیں ، وہ الہی نور کی برکت سے جلال و جمال کے انو...

اللہ رب العزت کی رِضَا ہی حقیقی اور اصل عید ہے۔

  الل ہ رب العزت کی رِضَا ہی حقیقی اور اصل عید ہے۔      آج عید کا دن ہے، اللہ تعالی نے اپنے فضل وکرم اور اپنے پیارے حبیب ہمارے طبیب مصطفی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ طفیل رمضان شریف جیسا رحمت و مغفرت اور جہنم سے آزادی والا مہینہ امت محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ سلم کو عطا فر مایا۔ جس مسلمان نے اپنے رب تعالٰی کے لئے رمضان شریف کے روزے رکھے، اپنے آقا صلی اللہ تعالی علیہ کی سنت جان کر نیند کو قربان کر کے سحری کیا اور روزہ رکھا، اور فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اور تمام نمازوں کو بجماعت ادا کرتارہا اور افطار کے وقت دعاء میں مشغول رہا پھر افطار کیا اور مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کیا اور عشاء اور تراویح کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرتارہا تو جن خوش نصیب مسلمانوں نے ادب و احترام کے ساتھ رمضان شریف کا مہینہ مکمل کیا تو اللہ تعالٰی ان سے راضی ہو گیا اور عید سعید کا انعام ان کو عطا فرمایا۔ اور ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ عید کا دن یوم الجائزہ ہے یعنی جزا پانے کا دن ہے۔اور اس دن میں جو دعائیں مانگی جائے اللہ اسے رد نہیں فرماتا ہے بلکہ اپنی بارگاہ شرفیت میں...