دہلی اسمبلی الیکشن اور عام آدمی پارٹی دہلی اسمبلی انتخاب قریب آرہا ہے اور فروری کا مہینہ سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور ہونے والا ہے۔ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی ان انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو مفت سہولیات کی فراہمی پر انحصار کر رہی ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ان سہولیات کی فہرست کافی طویل اور متاثر کن ہے، لیکن اس کے ساتھ سرکاری خزانے پر بھاری بوجھ بھی پڑ رہا ہے۔ سب سے پہلے بات کریں بجلی کی، تو دہلی کے عوام کو 200 یونٹ تک بجلی بالکل مفت دی جا رہی ہے۔ اگر بجلی کی کھپت 200 سے 400 یونٹ تک ہو، تو بل پر 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ اس سہولت کا خزانے پر 3600 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔پانی کی بات کریں تو ہر گھر کو 20 ہزار لیٹر تک پانی مفت دیا جا رہا ہے، جس کا کل خرچ حکومت کے خزانے پر 500 کروڑ روپے سالانہ ہے۔اس کے علاوہ خواتین کو ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ اقدام جہاں خواتین کے لیے آسانی کا باعث ہے، وہیں اس پر سالانہ 440 کروڑ روپے کا خرچ ہو رہا ہے۔ دہلی حکومت کا ایک اور منفر...