تارک السلطنت غوث العالم محبوب یزدانی سلطان اوحد الدین قدوۃ الکبریٰ سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ تعالی عنہ
تارک السلطنت غوث العالم محبوب یزدانی سلطان اوحد الدین قدوۃ الکبریٰ سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ تعالی عنہ جہاں میں ہے بڑا شہرہ ولایت ہو تو ایسی ہو ملایا حق سے لاکھوں کو ہدایت ہو تو ایسی ہو شہ سمناں تھے پہلے پھر ہوئے کونین کے سرور ہدایت ہوتو ایسی ہو نہایت ہوتو ایسی ہو مریدوں کی قیامت میں رہائی نار دوزخ سے کریں گے اشرف سمناں حمایت ہوتو ایسی ہو ساتویں صدی ہجری میں ایران کے صوبہ خراسان میں سادات حسینی کی حکومت تھی جسکا دار الحکومت شہر سمنان تھا۔ سلطان سید ابراہیم (المتوفی 723 ہجری) اس حکومت کے سر براہ تھے جو ظاہری شان و شوکت اور سطوت و جلال کے ساتھ ساتھ باطنی خوبیوں سے بھی پوری طرح بہرہ ور تھے۔سلطان سیدابراہیم صرف ایک بیدار مغز حکمران ہی نہ تھے بلکہ متقی و پرہیز گار عالم با عمل بھی تھے۔ حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ ان ہی دین و دنیا کی دولت سے مالا مال مکرم و محترم شخصیت کے فرزند ارجمند تھے۔ سر زمین ہندوستان میں جن بزرگوں کے فیض قدوم سے شمع اسلام فروزاں ہوئی اور جنکے نق...