نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ارضِ فلسطین اور مسلمانوں کے لیے اس کی اہمیت|Arze Palestine aur Musalmano ke liye us ki ahmiyat

  ارضِ فلسطین اور مسلمانوں کے لیے اس کی اہمیت   اس کائنات کی سب سے مقدس اور عظمت والی سرزمین جسے فلسطین کے نام سے جانا جاتا ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بے پناہ مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ خطہ جو مشرق وسطیٰ کے قلب میں واقع ہے، ایک قدیم تاریخ رکھتا ہے، اسلام سے جڑا ہوا ہے،اوراسرائیل-فلسطین تنازعہ کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اس مضمون میں، ہم مسلمانوں کے لیے فلسطین کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کا جائزہ لیں گے، خطے میں جاری تنازعات کی تحقیق کریں گے، اور مسلم آبادی کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیں گے۔ اس مضمون میں تاریخی تناظر، مذہبی اہمیت، اسرائیل فلسطین تنازعہ اور خطے میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز سمیت مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ تاریخی سیاق و سباق:   مسلمانوں کے لیے فلسطین کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے تاریخی تناظر میں تحقیق کرنی چاہیے۔ فلسطین کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ خود تہذیب، یروشلم جیسے قدیم شہروں کا ذکر مذہبی کتابوں میں ہزاروں سال پرانا ہے۔ تاہم اسلام کے تناظر میں اس خطے کو پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سفر...

تم ہی بتاؤ یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے ؟| Tum hi batao ya zulm nahi to kya hai

  تم ہی بتاؤ یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے ؟      آج کے اس پرفتن دور اور کینہ پرور ماحول میں باطل قوتیں مسلمانوں پر ہر چہار جانب سے حملہ آور ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کا نام و نشان اس خطۂ ارض سے مٹا دیا جائے اسی وجہ سے عصر حاضر میں مسلمانوں کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں رچی جا رہی ہیں اور منتوع قسم کے پروپگنڈے بنائے جا رہے ہیں تا کہ کسی بھی طرح مسلمانوں کا خاتمہ ممکن ہوجائے۔ مگر اِنہیں یہ پتا نہیں کہ یہ ایک ایسی قوم ہے جس کامٹانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کیوں کہ ان کے اندر رسول اللہ ﷺ کی محبت اور قرآن کی سب سے بہتر تعلیم موجود ہے اور جب تک مسلمان اہل بیت کی محبت اور قرآن کو مضبوطی سے تھامے رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت بھی انہیں زیر نہیں کرسکتی۔    حال ہی میں جہاں ایک طرف ہندوستان میں مسلمانوں کی پریشانیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے وہیں دوسرے طرف عالمی سطح پر فلسطینی مسلمانون کا حال نہایت ہی درد ناک اور دل دہلادینے والا ہے جسے ہم اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں مگر پھر بھی ہم اتنی سی ہمت نہیں جٹا پارہے ہیں کہ کسی بھی طرح فلسطینی مسلمانوں کی مدد کی...

گستاخانِ رسول کے باطل دعوے اور ان کا رد عمل حقائق کی روشنی میں

     گستاخانِ رسول کے باطل دعوے اور ان کا رد عمل حقائق کی روشنی میں ! تاریخ اسلام اور تاریخ عالم کا مطالعہ کریں تو ہمیں طرح طرح کے مسلمین دکھائی دیتے ہیں جن کی تعلیمات صرف خیر و فلاح تک دکھائی دیتی ہیں اور ان کے اثرات زندگی کے کسی ایک پہلو یا گوشہ پر اثر انداز ہوتے ہو ئے نظر آتے ہیں مگر محسن انسانیت آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی شخص پوری تاریخ انسانیت میں ہمیں ایسا دکھائی نہیں دیتا جس نے نہ صرف پورے کے پورے انسان کو بلکہ پورے معاشرے کو اجتماعی طور پر اندر سے بدل نہ دیا ہو درحقیقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کے کردار اور تعلیمات سے انسانیت کو نہ صرف نشاۃ ثانیہ حاصل ہوئی بلکہ آپ نے اپنے قول و فعل سے تہذیب و تمدن اسلامی کو روشن کرتے ہو ئے بین الاقوامی دور تاریخ کا آغاز بھی کیا یہ محسن انسانیت کی ذات کا ہی کمال اور انقلاب تھا کہ جس نے انسانیت کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا اس بناء پر آپ بہت بڑے عظیم ترین معمار انسانیت کہلائے آپ کے لائے ہوئے سماجی، سیاسی، معاشی، مذہبی اور اخلاقی انقلاب کا یہ اثر ہوا کہ معاشرہ ہر اعتبار سے نہ صرف مربوط اور م...