نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امتحان میں کامیابی حاصل کیسے کریں!

امتحان میں کامیابی حاصل کیسے کریں! طالبانِ علومِ نبویہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ امتحانات میں بہترین کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہمت،محنت اور شدت کے ساتھ کثرتِ مطالعہ کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ بغیر محنت کیے کوئی بھی طالب علم امتحان کیا کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتا ہے۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ امتحان کسی طالب علم کے تعلیمی سفر کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے، جو اکثر ان کی ترقی اور کامیابی کا تعین کرتا ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے امتحانات کی تیاری اور کامیابی کا عمل نہ صرف علم حاصل کرنے کے بارے میں ہے بلکہ اخلاقی اقدار، نظم و ضبط، اور اللہ پر بھروسہ کرنے کا عمل بھی ہے۔ میری،امتحان میں کامیابی کے بنیادی طریقوں کو اسلامی نقطہ نظر سے اجاگر کر نے کی مکمل کوشش رہے گی اور جس میں،میں نے محنت، اخلاص، دعا، اور اخلاقی طرز عمل کو کامیابی کے کلیدی اجزاء کے طور پر پیش کی ہے۔   نیک نیتی: اسلام میں ہر عمل کا آغاز نیت (اخلاص) سے ہوتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: ”اعمال کا دارومدار نیت پر ہے، اور ہر انسان کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی“(صحیح بخاری)۔ ایک طالب علم کے لیے پ...