نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مئی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حجت الاسلام علامہ مفتی محمد حامد رضا خان قادری برکاتی علیہ الرحمہ: حیات وخدمات/Hujjatul Islam Allama Mufti Mohammed Hamid Raza Khan Qadri Barkati: Hayato Khidmat

(17 جمادی الاولی: عرسِ حجت الاسلام حامد رضا خان علیہ الرحمہ) حجت الاسلام علامہ مفتی محمد حامد رضا خان قادری برکاتی علیہ الرحمہ: حیات وخدمات انا من حامدؔو حامد رضاؔ منّی کے جلووں سے بحمد اللہ رضا حامد ہیں اور حامد رضاؔ تم ہو حسینوں میں تمہیں تم ہو نبیوں میں تمہیں تم ہو کہ محبوبِ خدا تم ہو نبی الانبیاء تم ہو  چودھویں صدی کے مجد،د مجدد دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمدرضا فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز کے فرزند اکبر ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء محلہ سوداگران بریلی شریف میں تولد ہوئے۔ محمد نام پر عقیقہ ہوا عرف حامد رضا رکھا گیا اس طرح پورا نام محمد حامد رضا ہوا، لفظ محمد کے اعداد29 ہیں اور اس لحاظ سے عقیقہ کا یہ نام حجتہ الاسلام کا تاریخی نام بھی بن جاتا ہے اسلئے کہ1292ھ آپ کی سن ولادت بھی ہے۔ حجتہ الاسلام آپ کا خطاب ہے۔ شیخ الا نام اور جمال الاولیاء کے القاب سے بھی آپ کو یاد کیا گیا۔اور آپ نے تمام تر علومِ عقلیہ و نقلیہ اپنے والدِ محترم سرکارِ اعلی حضرت سے حاصل کی۔ اسی طرح دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام سے بھی آپ نے شرفِ تلمذ حاصل کیا۔  بیعت و خلافت: - حضور حجۃ الاسلام کو بیعت ...

خلیفۂ رسول ناشر القرآن سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ|Khalifa-e- Rasool Nashirul Quran Sayyyiduna Usman-e- Gani

  خلیفۂ رسول ناشر القرآن سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ      خلیفہ سوم، داماد نبی، ناشر القرآن، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا نام مبارک:عثمان، کنیت: ابو عبد اللہ، ابو عمرو ، لقب: ذوالنورین، غنی۔ والد کا نام: عفان۔ والدہ کا نام: اروی بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی۔ سلسلہ نسب: عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی قرشی اموی۔     تاریخ پیدائش: آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت واقعہ فیل کے چھٹے سال (ہجرت سے 47 سے پہلے) قریش کے ایک ممتاز گھرانے میں ہوئی۔ ) استیعاب،ج:3/ص:1038 (     قبل از اسلام:   حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرب کے شریف زادوں کی طرح بڑے نازونعم میں پرورش پائی اور مروجہ علوم وفنون کی تحصیل کے بعد اپنے آبائی پیشہ تجارت سے وابستہ ہوگئے اور اپنی دیانت و راست بازی کی وجہ سے بہت جلد ترقی کرکے قریش کے دولت مند لوگوں کی صف میں شامل ہو گئے اور "غنی" کے لقب سے یاد کئے جانے لگے۔ قَبول اسلام: حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ فطرتا سلیم الطبع،حلیم وبردباد واقع ہوئے تھے ۔عہد جاہلی کے پُر آشوب مع...

فضائلِ یوم ِجمعہ قرآن و حدیث اور اقوالِ ائمہ کی روشنی میں | Faza-i- Juma Qurano Hadith aur Aqwale Aimmah ki roshni mai

  فضائلِ یوم ِجمعہ قرآن و حدیث اور اقوالِ ائمہ کی روشنی میں         اللہ رب العزت کا بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے حبیب اور ہم سب کے آقا و مولی جناب احمد مجتبی محمد مصطفی ﷺ کی امت امتِ محمدیہ میں پیدا فرمایااور طرح طرح کی نعمتوں سے سرفراز فرمایا۔ اور ہم کتنے ہی خوش بخت ،خوش نصیب اور خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب تبارک و تعالی نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے میں جمعۃ المبارک کی نعمت سے سرفراز فرمایا اور ہمیں یہ پیغام دیا کہ صراطِ مستقیم پر چلنے والا شخص ہمیشہ جنت ہی کا حقدار ہوتاہے ۔ مگر افسوس! کہ آج ہم سب اس دور جدید میں غفلت برتتے ہوئے جمعۃ المبارک کو بھی عام دنوں کی طرح گزار دیتے ہیں حلانکہ جمعہ کا دن اس کائنات کے تمام تر مؤمنین اور مسلمین کے لیے یومِ عید ہے،جمعہ کا دن سارے دنوں کا سردار ہے اور سید الایام کے نام سے مشہوربھی ہے ، جمعہ کے دن دوزخ کی آگ نہیں سلگائی جاتی، جمعہ کی رات جہنم کے تمام دروازے بند کردیئے جاتے ہیں ، جمعہ کو قیامت کے دن دلہن کی صورت میں اٹھایا جائیگا ،جمعہ کے دن مرنے والا شخص بڑا ہی خوش نصیبب ہوتاہ...